ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نشے میں چور شرپسندوں نے رکشہ کو جلا ڈالا، سی سی کیمرے میں ملزمین کی تصاویر قید

نشے میں چور شرپسندوں نے رکشہ کو جلا ڈالا، سی سی کیمرے میں ملزمین کی تصاویر قید

Sun, 26 Mar 2017 10:55:32    S.O. News Service

اڈپی ،25؍مارچ (ایس او نیوز)نتور کے راجیو نگر میں واقع رکشہ اسٹانڈ میں کھڑے ایک آٹورکشہ کو نشے میں مست شرپسندوں نے جلا کر خاکستر کر ڈالا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جلادئے گئے آٹو رکشہ کے مالک سکیش کا گھر اس رکشہ اسٹانڈ سے ذرادوری پر واقع ہے۔اس لئے سکیش اکثر و بیشتر رات کو گھر جاتے ہوئے اپنا رکشہ اسی اسٹانڈ پر پارک کیا کرتا تھا۔جائے وقوع کے اطراف کے گھروں میں موجود سی سی کیمروں کے فوٹیج میں جو امیجس آئے ہیں وہ اگرچہ دھندلے ہیں، مگر اس سے پتہ چلتا ہے کہ رات کے تقریباً ایک بجے تین نوجوان ایک اسکوٹی پر وہاں پہنچتے ہیں۔پھر وہ لوگ بوتل سے پیٹرول رکشہ پر انڈیلتے ہیں اورآگ لگانے کے بعد وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔اس آگ سے رکشہ کے علاوہ اسٹانڈ کی چھت بھی جل گئی ہے۔شبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شرپسند شراب کے نشے میں بری طرح مست ہوگئے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ سکیش اکیلا اپنے خاندان کی روزی روٹی کمانے والا ہے اور یہی رکشہ اس کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔ حال ہی میں اس نے رکشہ کی مرمت کے لئے بینک سے پچاس ہزار روپے کا قرض بھی لیا ہوا ہے۔اس آتشزنی کی وجہ سے جملہ نقصان کا اندازہ 90,000.روپے لگایا گیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Share: